پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چئیرمین چیف الیکشن کمشنر شاہ خاور نے 10 رکنی بورڈ تشکیل دے دیا۔
شاہ خاور نے وزیراعظم کے نامزد دو ممبران نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور مصطفیٰ رمدے کو بھی بورڈ میں شامل کیا ہے۔
اس کے علاوہ بورڈ میں ساجد علی کھوکھر، ظفر اللہ صدرایسوسی ایشن ڈیرہ مراد جمالی، تنویراحمد صدر لاڑکانہ ایسوسی ایشن، طارق سرور صدر بہاولپور ایسوسی ایشن شامل ہیں۔
محکموں میں سوئی ناردرن، اسٹیٹ آف پاکستان غنی گلاساور پی ٹی وی کے نمائندے شامل ہیں۔