پیر, دسمبر 23, 2024
8:26 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,420سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکاروبارحکومت نے درآمد شدہ نئی گاڑیوں کی پالیسی تبدیل کردی - Pakistan

حکومت نے درآمد شدہ نئی گاڑیوں کی پالیسی تبدیل کردی – Pakistan

حکومت نے امپورٹ پالیسی آرڈر (آئی پی او) 2022 میں ترمیم کرتے ہوئے ملک میں نئی درآمد شدہ گاڑیوں کی پالیسی تبدیل کردی ہے۔

اب 2 ہزار کلو میٹر تک چلائی گئی گاڑی نئی درآمدی گاڑی شمار ہوگی، اس سے قبل یہ حد پانچ سو کلو میٹر تھی،، وزرت تجارت کے مطابق فیصلے کا مقصد بندرگاہوں پر درآمدکنندگان کو مسائل سے بچانا ہے۔

تفصیلات بتاتے ہوئے ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو 14 فروری 2024 کو آگاہ کیا گیا تھا کہ متعدد درآمد کنندگان نے وزارت تجارت سے وقتا فوقتا رابطہ کرتے ہوئے ’نئی گاڑی‘ کے اضافی مائلیج کو ایک بار معاف کرنے کی درخواست کی تھی۔

کیونکہ کسٹم پر 500 سو کلومیٹر سے زائد چلی ہوئی درآمدی گاڑی کی کنسائنمنٹ روک دی جاتی ہے۔

Related articles