پیر, دسمبر 23, 2024
7:58 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,420سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںعوامی ردعمل سے بچنے کیلئے پشاور الیکٹرک کمپنی کے ہنگامی اقدامات -...

عوامی ردعمل سے بچنے کیلئے پشاور الیکٹرک کمپنی کے ہنگامی اقدامات – Pakistan

پشاور الیکٹرک سپلائی کوآپریشن (پیسکو) نے سرکاری گاڑیوں سے تمام ”سبز نمبر پلیٹس“ ہٹانے کا حکم دے دیا۔

جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق بجلی کے بلوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور وہ سرکاری گاڑیوں اور املاک کو نشانہ بنا سکتے ہیں، اس خدشے کے پیش نظر سبز نمبر پلیٹس ہٹانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ترجمان پیسکو محمد عثمان کے مطابق لاء اینڈ آرڈر کو دیکھتے ہوئے تمام گاڑیوں سے سرکاری نمبر پلیٹ بھی ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پیسکو چیف نے تمام متعلقہ اہلکاروں کو اگاہ کردیا ہے۔

دوسری جانب پیسکو چیف نے پولیس سے سیکیورٹی مانگتے ہوئے پشاور پولیس کو خط لکھ دیا۔

خط کے مطابق سات سب ڈویژنز پر پولیس تعینات کرنے کی درخواست کردی، جن میں خیبر سرکل، حیات آباد ٹو اور تاج آباد سب ڈویژنز شامل ہیں۔

مزید کہا کہ لنڈی ارباب، بڈھ بیر، متنی اور دیہہ بہادر سب ڈویژنز میں بھی پولیس فورس مقررکی جائے۔

خط میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مشتعل عوام ان سب ڈویژنز میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کرسکتے ہیں تاہم پیسکو ملازمین میں بھی خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

خط میں کہا کہ موجودہ صورتحال میں امن و امان کو خدشات لاحق ہوسکتے ہیں، پیسکو ملازمین اور املاک کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

Related articles