کمشنرکراچی نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ہدایت پر پرائس کنٹرول پروگرام شروع ہوگیا ہے جس میں انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے پرائس لسٹ چیک کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کی ڈیری فارمر قیمت 180روپے، ہول سیل188روپے اور ریٹیل 200 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ چینی کی ہول سیل قیمت123روپے فی کلو اور ریٹیل پرائس 130روپے ہے۔