پیر, دسمبر 23, 2024
5:58 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکھیلپی ایس ایل 9 کا سلطان ملتان بنے گا یا پھر اسلام...

پی ایس ایل 9 کا سلطان ملتان بنے گا یا پھر اسلام آباد یونائیٹڈ چیمپئن بنے گی، فائنل معرکہ آج ہوگا – Sports

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا سلطان ملتان بنے گا یا پھر اسلام آباد یونائیٹڈ چیمپئن بنے گی، فائنل معرکہ آج ہوگا۔

پی ایس ایل 9 کا فائنل آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

میچ کا آغاز رات 9 بجے ہوگا جب کہ ٹاس 8:30 بجے کیا جائے گا۔

فائنل معرکہ کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ہفتے کو اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پی ایس ایل نائن کے ایلیمنیٹر ٹو میں پشاور زلمی کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں پہنچی تھی۔

اس میچ میں عماد وسیم اور حیدر علی نے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

عماد وسیم نے 59 رنز اور حیدر علی نے پانچ چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے تھے۔

ایلیمنیٹر ٹو میں عماد وسیم اور حیدر علی کے درمیان 98 رنز کی شراکت ہوئی تھی، دونوں کھلاڑی ناقابل شکست رہے تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ سے قبل ملتان سلطانز پہلے ہی فائنل میں جگہ بنا چکی تھی۔

فائنل سے ایک روز قبل ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائی تھیں۔

Related articles