پیر, دسمبر 23, 2024
1:36 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکاروباربجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے سال 25-2024 کیلئے کھربوں روپے مانگ...

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے سال 25-2024 کیلئے کھربوں روپے مانگ لیے – Business & Economy

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے سال 25-2024 کے لیے کھربوں روپے مانگ لیے، جس کے لیے ڈسکوز نے نیپرا میں ملٹی ایئر ٹیرف کی درخواستیں دائر کردیں۔

نیپرا میں بجلی کی 6 تقیسم کارکمپنیوں کی جانب سے ملٹی ایئر ٹیرف کی مد میں اربوں روپے وصول کرنے کی درخواستیں دائر کی گئیں ہیں۔

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے سال 25-2024 کے لیے 236 ارب روپے سے زائد کی درخواست کی ہے جبکہ گوجرانولہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 313 ارب روپے اور ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 160 ارب روپے مانگے ہیں۔

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 67 ارب روپے کی درخواست کی ہے جبکہ سکھر الیکٹرک پاور پلائی کمپنی نے 35 کروڑ روپے اور ٹیسکو نے 92 ارب روپے مانگ رکھے ہیں۔

درخواستوں میں تنخواہیں، مراعات اور ریٹائرمنٹ کے بعد فائدے شامل ہیں جبکہ آپریشن اینڈ مینٹیننس کاسٹ، ویلنگٹن چارجز سمیت دیگر مد میں پیسے بھی مانگے گئے ہیں۔

نیپرا اتھارٹی تقسیم کارکمپنیوں کی درخواستوں پر 2 اور 3 اپریل کو سماعت کرے گی۔

Related articles