پیر, دسمبر 23, 2024
2:59 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںامریکا نے داعش کیساتھ کام کرنے کے الزام میں پاکستانی ڈاکٹرکو سزا...

امریکا نے داعش کیساتھ کام کرنے کے الزام میں پاکستانی ڈاکٹرکو سزا سنادی – Pakistan

امریکی ریاست منی سوٹا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر کو داعش کے ساتھ کام کرنے کے الزام میں سزا سنادی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق31 سالہ پاکستانی ڈاکٹر محمد مسعود منی سوٹا کی میڈیکل کمپنی کیلئے کام کر رہے تھے، انہوں نے داعش کیلئے کام کرنے کے ارادے کا اعتراف کیا تھا۔

ڈاکٹر محمد مسعود نے جنوری سے مارچ 2020 میں دہشتگرد تنظیم داعش میں شمولیت کی اور اس کے لیے عرب ملک اردن جانے کے ارادے کا اظہار کیا تھا۔

ڈاکٹر محمد مسعود جب H1B ویزہ پر امریکا آیا، تو اسے مارچ 2020 میں منی ایپلس ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

اس معاملے کی تحقیقات کے لیے امریکی ایف بی آئی کے جوائنٹ ٹیررسٹ ٹاسک فورس نے حصہ لیا تھا۔

گزشتہ سال اگست میں ڈاکٹر محمد مسعود نے اعتراف کیا تھا کہ وہ دہشتگرد تنظیم کو سپورٹ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔

واضح رہے کہ ریاست منی سوٹا کی عدالت نے دہشتگردی کے الزام میں ڈاکٹر محمد مسعود کو 18 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

Related articles