پیر, دسمبر 23, 2024
8:33 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,420سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکاروبارایف بی آر نے اپنے ملازمین کی انٹیلی جنس سے چھان بین...

ایف بی آر نے اپنے ملازمین کی انٹیلی جنس سے چھان بین شروع کرا دی – Business & Economy

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اپنے ملازمین سے متعلق تفصیلات لینے کے لیے سول انٹیلی جنس ایجنسی کوٹاسک دے دیا جبکہ انٹیلی جنس ایجنسی نے ملازمین کے دفاتر اور رشتہ داروں سے معلومات لینا شروع کر دیں۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اہم ترین عہدوں پر تقرریوں سے قبل ادارے نے متعلق تفصیلات لینے کے لیے سول انٹیلیجنس ایجنسی کو ٹاسک دے دیا، ایجنسی نے ملازمین کے دفاتر اور رشتے داروں سے معلومات لینا شروع کردیں۔

انٹیلی جنس ایجنسی گریڈ 19، 20 اور 21 کے ملازمین سے متعلق معلومات اکٹھی کررہی ہے، آفیسرزکی مالی طور پر ایمانداری اور پروفیشنل کارکردگی کے بارے میں معلومات لی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معلومات ملنے کے بعد ملازمین کو اے، بی اور سی تین کیٹیگریز میں رکھا جائے گا، کیٹیگری اے اور بی کے آفیسرز کو رپورٹ کی مناسبت سے پوسٹنگ دی جائے گی، کیٹیگری سی میں آنے والے ملازمین کو اہم ذمہ داری نہیں سونپی جائیں گی، کیٹیگری سی میں آنے والے آفیسرز کو ملازمت سے فارغ بھی کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق مستقبل میں ترقی بھی انہی رپورٹوں کی مدد سے کی جائے گی۔

Related articles