پیر, دسمبر 23, 2024
8:26 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,420سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومدنياپاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کبھی کامیاب نہیں...

پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی، چینی سفارت خانہ – World

چین کے سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں، پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے بیشام حملے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ چین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کے لیے اپنے عزم میں پختہ ہیں، چین اور پاکستان دہشت گردوں کو قابو کرنے کا عزم اور صلاحیت رکھتے ہیں۔

ترجمان لن جیان نے پاکستان کے ساتھ ہمہ موسمی تعاون پر مبنی شراکت داری پر زور دیا اور کہا کہ پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی بھی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی، چین سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں کام کرنے کےعزم پر قائم ہیں۔

قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی سفارتخانے جا کر چین کے سفیر اور چین سے آئی تحقیقاتی ٹیم کو شانگلہ حملے کی تحقیقات میں پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

محسن نقوی نے چینی حکام کو چینی باشندوں کی سکیورٹی اور ملک کی مجموعی امن و امان کی صورت حال پر بھی بتایا۔

دہشت گرد حملوں کی حالیہ لہر ملک کو عدم استحکام سے دوچارکرنے کی کوشش
ہے، آئی ایس پی آر

پاکستان جامع تحقیقات کرے، یقینی بنائے ایسا حملہ دوبارہ نہ ہو، چینی
سفارتخانے کے مطالبات

چینی باشندوں کی حفاظت اور نقل وحرکت سے متعلق ایس او پیز
جاری

Related articles