پیر, دسمبر 23, 2024
8:18 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,420سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکھیلمحمد حفیظ کے تحائف چوری، ائیرلائن کا ردعمل آ گیا - Sports

محمد حفیظ کے تحائف چوری، ائیرلائن کا ردعمل آ گیا – Sports

پاکستانی کھلاڑی ان دنوں کیمپ میں ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں، تاہم سابق پاکستانی کھلاڑی محمد حفیظ بھی ان دنوں مشکلات کا شکار ہیں، کیونکہ ائیرلائن میں رکھے بیگ سے تحائف چوری ہو گئے ہیں۔

تاہم اب اتحاد ائیرلائنز کی جانب سے بھی کھلاڑی کے پوسٹ پر ردعمل دیا گیا ہے، جس میں واقعے کا نوٹس بھی لے لیا گیا ہے۔

گزشتہ روز محمد حفیظ کی جانب سے ایکس پر پوسٹ کیا گیا تھا، اور بتایا گیا تھا کہ 26 مارچ کو میں نیو یارک سے لاہور آ رہا تھا، لاہور پہنچنے پر جب مجھے سامان دیا گیا تو میں نے نوٹس کیا کہ میرے بیگ کو نقصان پہنچا ہوا تھا۔

سابق قومی کرکٹر نے مزید بتایا کہ میرا قیمتی سامان اور تحائف بھی بیگ سے چوری ہو گئے تھے۔

میں نے اتحاد ائیر لائن کے کاؤنٹر پر شکایت کی تاہم ان کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

ساتھ ہی کھلاڑی نے کہا ائیر لائن کی خراب سروسز ہے وہ بھی زیرو کسٹمر کئیر کے ساتھ۔

محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ آپ کس ریلیونٹ ٹیم کی بات کر رہے ہو؟ یہاں کوئی آفس نہیں ہے نا ہی ویب سائٹ پر موجود رابطہ نمبر بند ہے۔ اگر کوئی ٹیم کا نمبر یا میل ایڈریس ہے تو شئیر کریں۔

جس پر اتحاد ائیرلائن کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم آپ کا کیس گیسٹ ریلیشنز ٹیم کے پاس جمع کرائیں گے، ٹیم کو آپ کی بکنگ تفصیلات اور بیگ میں ہونے والے نقصان سے متعلق بتایا جائے گا۔

اس کے لیے آپ ہمیں ڈی ایم میں اپنا بکنگ ریفرینس شئیر کریں، تاکہ ہم اس عمل کو مکمل کر سکیں۔

Related articles