پیر, دسمبر 23, 2024
12:19 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںحکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر پٹرول بم گرا دیا

حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر پٹرول بم گرا دیا

وفاقی حکومت کی جانب سے مہنگائی کے ستائے عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پٹرول 9 روپے 66 پیسے مہنگا کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 289 روپے 41 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 282 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے ہوگا جو اگلے 15 روز تک نافذ العمل رہے گا۔

Related articles