پیر, دسمبر 23, 2024
12:59 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںآٹے کی فی کلو قیمت میں 16 روپے کمی ہوگئی

آٹے کی فی کلو قیمت میں 16 روپے کمی ہوگئی

کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آگئی ہے۔

چئیرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرئوف ابراہیم کا کہنا ہے کہ کراچی میں آٹے کی قیمت میں 16 روپے فی کلو کی کمی آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ درآمدی گندم کے ساتھ ہماری ملکی فصل بھی بھرپور ہوئی ہے، ہول سیل میں گندم کے نرخ 5 روپے کم ہو کر 87 روپے فی کلو پر آگئے ہیں، شہر میں اڑھائی نمبر راشن کے آٹے کی قیمت 122 روپے سے کم ہوکر 106 روپے فی کلو پر آ گئی ہے۔پاکستان اور جاپان کے درمیان اہم منصوبوں کیلئے گرانٹ کے معاہدے پر دستخطعبدالرئوف ابراہیم نے مزید کہا کہ کمشنر کراچی نے رمضان میں آٹے کے نرخ 123 روپے فی کلو مقرر کر رکھے ہیں، آٹا سستا ہونے کے باوجود کمشنر کراچی کی طرف سے نظر ثانی شدہ ریٹ لسٹ جاری نہیں کی گئی۔حکومت آٹے کی قیمت کم ہونے کا فائدہ عوام تک پہنچائے۔

Related articles