پیر, دسمبر 23, 2024
12:43 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںدالوں کی قیمت میں مارچ کے دوران عمومی کمی

دالوں کی قیمت میں مارچ کے دوران عمومی کمی

ملک میں دالوں کی قیمت میں مارچ کے دوران عمومی کمی کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے۔پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کی گئی ماہانہ رپورٹ کے مطابق مارچ میں دال مسور کی فی کلو اوسط قیمت 333.59 روپے ریکارڈ کی گئی جوفروری کے مقابلہ میں 0.96 فیصد کم ہے، فروری میں دال مسور کی فی کلو اوسط قیمت 336.83 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔اسی طرح مارچ میں دال ماش کی فی کلو اوسط قیمت 540.03 روپے ریکارڈ کی گئی جو فروری کے مقابلے میں 1.30 فیصد کم اور گزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 28 فیصد زیادہ ہے، فروری میں ملک میں فی کلو دال ماش کی قیمت 13. 547 روپے اور گزشتہ سال مارچ میں 13. 419 روپے تھی۔

Related articles