پیر, دسمبر 23, 2024
12:42 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکھیلبھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کو ایک نئی پریشانی نے گھیر لیا...

بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کو ایک نئی پریشانی نے گھیر لیا – Sports

بھارت میں چند ایسی شخصیات موجود ہیں، جنہیں پاکستان میں بھی خوب توجہ حاصل ہے، ایک ایسی ہی شخصیت نووجوت سنگھ سدھو ہیں، جو اب اہلیہ کی صحت کو لے کر پریشان بھی دکھائی دیتے ہیں اور صحتیابی کے لیے پُر امید بھی۔

سابق بھارتی کرکٹ اگرچہ ان دنوں انڈین پریمئیر لیگ کے ایونٹ میں کمنٹری کرتے دکھائی دے رہے ہیں، تاہم ان دنوں سابق کھلاڑی اپنی اہلیہ کے لیے پریشان ہیں۔

نووجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ ان دنوں چھاتی کے کینسر کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں، اس حوالے سے سابق کرکٹر کی جانب سے ایکس پر پوسٹ کیا گیا ہے۔

پورسٹ میں نووجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ آپریشن گزشتہ ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہا، کینسر سے متاثر اسکن کو ہٹا دیا گیا ہے اور جبکہ فلیپ کے ذریعے اسکن کی دوبارہ ری کنسٹرکشن بھی مکمل ہو گئی ہے، اہلیہ کے چہرے سے مسکراہٹ کبھی نہیں گئی، ہمت اور حوصلہ ہی نونی کا نام ہے۔

اہلیہ کی صحت سے متعلق نووجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ ڈاکٹر روپندر نے جلد صحت یابی کی امید دلائی ہے۔ سابق کرکٹ کا کہنا تھا کہ اگرچہ زخم بھر چکے ہیں تاہم اس درد کا احساس ذہن میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔ پانچویں کیموتھیرپیی جاری ہے۔

واضح رہے گزشتہ سال اہلیہ میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بہت انتظار کیا مگر انصاف ملنے کی امید نہیں۔

سچ ایک طاقت ہے مگر ایک لمبا سفر ضرور ہے۔ مجھے اسٹیج 2 کا کینسر ہو گیا ہے، اور اسی حوالے سے میں علاج کرا رہی ہوں۔

دوسری جانب تشخیص کے وقت نووجوت سنگھ سدھو سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے کیسز کی بنیاد پر جیل میں قید تھے، جس کے باعث شروعات میں وہ اس مشکلات وقت میں اہلیہ کے ساتھ موجود نہیں تھے۔

Related articles