پیر, دسمبر 23, 2024
2:06 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںسانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل انکوائری کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر -...

سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل انکوائری کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر – Pakistan

سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل انکوائری کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست گریس بائبل فیلوشپ چرچ پاکستان نے دائر کی، جس میں چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور فیصل آباد کے پولیس افسران کو فریق بنایا گیا ہے۔

راولپنڈی: کرسچن کالونی میں گھر جلانے کی افواہ، راتوں رات بستی خالی
ہوگئی

جڑانوالہ واقعہ: پنجاب حکومت نے مقدمات کی تفتیش کیلئے 10 جے آئی ٹی
تشکیل دے دیں

سانحہ جڑانوالہ: مزید 11 مقدمات درج، مرکزی ملزمان کا محلےدار
گرفتار

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بد قسمتی سے 16 اگست کو غیر حقیقی، جعلی اور جھوٹا واقعہ پیش آیا، ایک جنونی نے مقامی مسجد میں واقعہ کا اعلان کیا اور انتہا پسند اشتعال میں آئے، جڑانوالہ واقعے میں 25 چرچ اور 200 سے زائد گھروں کو جلایا گیا، مسیحیوں کے گھروں کو لوٹنے کے بعد تباہ کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ واقعے پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل پاچکی مگر اس عمل میں کافی دیر لگ سکتی ہے، وقوعہ کے 2 ہفتوں بعد بھی کئی متاثرین بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، عدالت واقعے کی جوڈیشل تحقیقات کا حکم جاری کرے۔

درخواست میں مسیحی برادری کے تحفظ کے لیے تمام شریک ملزمان کو گرفتار کرنے، سی سی ٹی وی میں نظر آنے والے ملزمان کو دھمکیاں دینے سے روکنے کے لیے قانون کے مطابق کارروائی کرنے اور مسیحی برادری کے متاثرین کی نارمل زندگی میں بحالی کے لیے فوری انتظامی اور مالی معاونت کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

Related articles