لاہور میں اسموگ، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور توانائی کی بچت کے لیے ضلعی انتظامیہ نے کمرشل مارکیٹس کے نئے اوقات کار جاری کر دیے۔
لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے ایک دفعہ پھر اوقات کار میں تبدیلی کردی جبکہ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی جانب سے اوقات کار میں تبدیلی کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل و ہول سیل مارکیٹ ہفتے سے پیر رات 10 بجے تک کھلی رہ سکیں گی جبکہ اتوار کو کمرشل مارکیٹس کے اوقات کار دن 2 بجے سے رات 10 بجے تک ہوں گے۔
مزید پڑھیں
لاہور شہر میں مارکٹیوں کے اوقات کار ایک بار پھر
تبدیلپنجاب بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں کو رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی میں
رعایتتوانائی بچت پلان: ملک بھر میں دکانیں، کمرشل ایریاز رات 8 بجے بند کرنے
کا فیصلہ
ریسٹورنٹس، ہوٹلز، کافی شاپس پیر تا جمعرات رات 11 بجے تک کھل سکیں گی جبکہ جمعہ تا اتوار رات 12 بجے تک کھلنے کی اجازت ہوگی۔
اشیائے خور و نوش کی ہوم ڈلیوری کے اوقات رات 12 بجکر 30 منٹ تک مقرر کیے گئے ہیں۔
میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ ملک شاپس، تندور اور پنکچر والی دکانیں بھی کھلی رہیں گی۔