پیر, دسمبر 23, 2024
6:45 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںطالبہ کا روپ دھار کر منٹوں میں موٹرسائیکل چرانے والی لڑکی کی...

طالبہ کا روپ دھار کر منٹوں میں موٹرسائیکل چرانے والی لڑکی کی ویڈیو وائرل – Pakistan

پیپلز کالونی میں طالبہ کا روپ دھارے لڑکی نے منٹوں میں موٹرسایکل چوری کرلی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

گوجرانوالا کے علاقے پیپلز کالونی میں چوری کی انوکھی واردات سامنے آئی ہے، جہاں ایک لڑکی نے طالبہ روپ دھار کر منٹوں میں موٹرسائیکل چوری کرلی، اور موٹر سائیکل پر فرار ہوگئی۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، جس میں ایک لڑکی کو اسکول بیگ پہنے ہوئے گلی سے گزرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

لڑکی پہلے موٹرسائیکل پر نظر جما کر گزر جاتی ہے اور پھر ایک شخص کے گزرنے کے بعد واپس آکر اس موٹرسائیکل کر لاک توڑتی ہے اور اسٹارٹ کرکے فرار ہوجاتی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیوکی مدد سے لڑکی کی تلاش شروع کردی گئی ہے، جلد ہی بائیک چور لڑکی کو گرفتارکر لیا جائے گا۔

Related articles