پیر, دسمبر 23, 2024
9:19 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںپرویزالہٰی کی رہائی کے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج کرنے...

پرویزالہٰی کی رہائی کے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ جاری – Pakistan

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کی رہائی کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل خارج کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا کہ سنگل بینچ کے فیصلے میں مداخلت کی ضرورت نہیں اس لیے اپیل خارج کی جاتی ہے۔

پنجاب حکومت کی اپیل خارج کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان اور جسٹس سلطان تنویر نے جاری کیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

پرویز الہٰی کی رہائی کے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل
خارج

عدالت نے پرویز الہٰی کو پیش نہ کرنے پر اعلیٰ افسران کو کیے جرمانے
معطل کردیے

احتساب عدالت نے پرویز الہی کو گھر والوں سے ملاقات کی اجازت
دیدی

فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ سنگل بینچ کی جانب سے پرویز الہٰی کو دیا گیا ریلیف قانون کے اصولوں سے مطابقت رکھتا ہے، سنگل بینچ کا فیصلہ انہی اصولوں پر ہے جو سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ نے دیے ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل خالد اسحاق نے کہا کہ سنگل بینچ نے فیصلے میں مانگی گئی استدعا سے بھی تجاوز کیا، سنگل بینچ نے درخواست میں کی گئی استدعا کے مطابق ہی ریلیف دیا۔ ایڈووکیٹ جنرل کا یہ اعتراض درست نہیں، سنگل بینچ کے فیصلے میں مداخلت کی ضرورت نہیں اس لیے اپیل خارج کی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 21 اگست کو حکومت کی اپیل خارج کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

Related articles