منگل, دسمبر 24, 2024
6:20 صبح
منگل 23-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںبجلی کے نرخوں کے حوالے سے وزیراعظم کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس...

بجلی کے نرخوں کے حوالے سے وزیراعظم کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس شروع – Pakistan

نگراں وزیراعظم انوار الحق کی زیر صدارت بجلی کے نرخوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس شروع ہوگیا ہے، جس میں صارفین کو ریلیف دینے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

بجلی کے نرخوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس شروع ہوگیا ہے، اجلاس کی صدارت نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کررہے ہیں، جس میں نگراں وزیر توانائی و بجلی سمیت متعلقہ وزارتوں کے حکام شریک ہیں۔

مزید پڑھیں: بجلی کمپنیوں کے ملازمین سالانہ 13 ارب کی بجلی مفت کیسے وصول کرتے ہیں

وزارت بجلی کی بجلی کی ترسیل اور نرخوں کے معاملے پر بریفنگ دی جائے گی، جب کہ تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے بھی تفصیلی بریفنگ دی جائے گی اور اجلاس میں صارفین کو ریلیف دینے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز سے بجلی کے بھاری بلوں پر عوام کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا جارہا ہے، اور بجلی کے بل جلائے گئے۔ مظاہرین نے پنجاب اور سندھ کے درمین ٹریفک بند کردی ہے۔

گزشتہ روز عوام کے اس شدید ردعمل پر نگراں حکومت بھی حرکت میں آئی اور نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے آج ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔

Related articles