پیر, دسمبر 23, 2024
8:23 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,420سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومدنيافلسطینی پولیس کا چھاپہ، لگژری گاڑیوں کا مالک بھکاری گرفتار، بھاری نقدی...

فلسطینی پولیس کا چھاپہ، لگژری گاڑیوں کا مالک بھکاری گرفتار، بھاری نقدی بھی برآمد – Life & Style

فلسطینی پولیس نے مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کے مغربی کنارے پر واقع شہر رام اللہ کے شمالی قصبے بیر زیت میں ایک بھکاری کے گھر پر چھاپہ مار کر انتہائی لگژری گاڑیاں اور 15,000 شیکل (تقریباً 3,995 ڈالر) کی بھاری رقم برآمد کی ہے، جس کے بعد مذکورہ بھکاری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پولیس کی جانب سے چھاپے کے بعد برآمد اشیاء کی تصاویر گردش کر رہی ہیں، جس میں بھکاری اور اس کے بھائی کی ملکیت لگژری کاروں کا ذخیرہ دیکھا جاسکتا ہے۔

اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ نے استعفی دے دیا

عرب خبر رساں ادارے ”گلف نیوز“ کے مطابق ایک سرکاری بیان میں، فلسطینی پولیس نے چھاپے اور گرفتاری کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ افسران کو صوبے کے باہر سے آنے والے ایک شخص پر شک ہوا جو مشکوک حالات میں بر زیت میں گشت کے دوران گاڑی میں بیٹھا دکھائی دیا تھا۔ مذکورہ فرد کی شناخت کی توثیق کرنے پر افسران نے ڈرائیور کے پاس پلاسٹک کے تھیلوں میں موجود کافی رقم دریافت کی۔

پولیس کے مطابق حراست میں لیا گیا فرد مبینہ طور پر چوراہوں اور سڑکوں پر بھیک مانگنے میں مصروف تھا، اور مبینہ طور پر اس نے دیگر لوگوں کو بھی رام اللہ کے مختلف عوامی مقامات اور چوراہے پر بھیک مانگنے کے لیے کام پر رکھا ہوا تھا۔

فلسطینی صدر کا امریکہ کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کا اعلان

پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے سرچ وارنٹ کے اجراء کے بعد، مشتبہ شخص کی رہائش گاہ کی تلاشی لی گئی، اس دوران اس کے پاس پانچ لگژری گاڑیوں کا انکشاف ہوا جو مبینہ طور پر اس اور اس کے بھائی کی تھیں، دونوں اشخاص کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔

مزید برآں، حکام نے ایک بیگ بھی ضبط کیا جس میں 8,000 شیکل سکے اور 22,000 شیکل نوٹوں کی شکل میں تھے جو بھیک مانگ کر جمع کیے گئے تھے۔

Related articles