پیر, دسمبر 23, 2024
7:08 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںچھوٹے بہن بھائی بھوکے ہیں، بچی نے 15 پر مدد مانگ لی...

چھوٹے بہن بھائی بھوکے ہیں، بچی نے 15 پر مدد مانگ لی – Pakistan

بھوک اور افلاس سے تنگ ہوکر پولیس سے مدد مانگنے کا ایک اور واقعہ گوجرانوالہ میں پیش آیا ہے، جہاں ایک بچی نے پولیس کو چھوٹے بہن بھائیوں کیلئے کھانے کا انتظام کرنے کیلئے فون ملا دیا۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالا کے علاقے عثمان پارک کی رہائشی 12 سالہ بچی نے 15 پر کال کی۔

بچی نے فون پر بتایا کہ والد ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں اور چھوٹے بہن بھائی بھوکے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی پولیس وین کو متعلقہ پتے پر بھجوایا گیا، تو معلوم ہوا کہ گھر میں بچی کے ساتھ اس کے چار چھوٹے بہن بھائی، زخمی والد اور والدہ تھیں۔

ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کا کہنا ہے کہ میری جیب میں جتنے پیسے تھے اس سے راشن لے کر بچی کے گھر دے آیا ہوں۔

بچی سے جب پوچھا گیا کہ پولیس ہیلپ لائن پر کال کرنے کا خیال کیسے آیا؟ تو اس نے بتایا کہ اس نے ٹی وی پر دیکھا تھا کہ پولیس والے راشن دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لیہ اور اسلام آباد میں بھی بچوں کی بھوک، تنگدستی اور مہنگائی سے تنگ افراد نے ون فائیو کو مدد کیلئے فون کیا تھا، جس کے بعد پولیس حکام کی جانب سے ان کی مدد کی گئی تھی۔

Related articles