پیر, دسمبر 23, 2024
12:53 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريں”توہین آمیز مواد سے متعلق ہماری پالیسی سخت ہے“, ٹک ٹاک کا...

”توہین آمیز مواد سے متعلق ہماری پالیسی سخت ہے“, ٹک ٹاک کا چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خط – Pakistan

توہین آمیز مواد ہٹانےاور ٹک ٹاک بندش کے لئے پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر ٹک ٹاک کے پاکستان میں نمائندے نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان میں توہین آمیز مواد سے متعلق ٹک ٹاک کی پالیسی سخت ہے اور ٹک ٹاک نے پی ٹی اے کو ایسے مواد ہٹانے کے لئے خصوصی پورٹل دیا ہے جس سے توہین آمیز مواد کو بلاک بھی کیا گیا ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر مبینہ طور پر توہین آمیز مواد اپلوڈ ہونے کی خبریں ہم تک پہنچی ہیں ، پاکستان میں توہین آمیز مواد سے متعلق ٹک ٹاک کی پالیسی سخت ہے اور ٹک ٹاک نے پی ٹی اے کو ایسے مواد ہٹانے کے لئے خصوصی پورٹل دیا ہےجس سے توہین آمیز مواد کو بلاک بھی کیا گیا ہے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ ٹاک ٹاک پاکستان میں توہین آمیز مواد سے متعلق سنجیدہ ہے، پی ٹی اے نے حال ہی میں کوئی توہین آمیز مواد نہیں رپورٹ کیا، خبروں کے بعد ٹک ٹاک نے خود پی ٹی اے کو توہین آمیز مواد رپورٹ کرنے کی درخواست کی۔

ٹک ٹک کے پاکستان میں موجود نمائندے نے بتایا کہ ٹک ٹک توہین آمیز مواد سے متعلق مقامی قوانین کی پاسداری کرتا ہے لیکن ہم نے عدالتی کارروائی میں حصہ لینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔

Related articles