پیر, دسمبر 23, 2024
12:17 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکاروبارحکومت نے عوام پر پھر بجلی گرادی، فی یونٹ نرخ بڑھا دیے...

حکومت نے عوام پر پھر بجلی گرادی، فی یونٹ نرخ بڑھا دیے – Business & Economy

مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے ایک اور بری خبر سامنے آگئے، حکومت نے عوام پر پھر بجلی گراتے ہوئے فی یونٹ نرخ بڑھا دیے ہیں۔

نیپرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ٍ
بجلی فی یونٹ 3 روپے 33 پیسے مہنگی کی گئی ہے، قیمت میں اضافہ مئی کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گراتے ہوئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں جولائی کے بلوں میں کی جائیں گی، اضافےکا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ سی پی پی اے نے مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3 روپے 41 پیسےکا اضافہ مانگا تھا۔

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ: کتنے یونٹ استعمال کرنے پر نیا ریٹ کیا ہوگا، تفصیلات جاری

Related articles