پیر, دسمبر 23, 2024
4:24 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث پاکستان میں کاروباری...

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث پاکستان میں کاروباری سہولت مراکزکا قیام

یہ سہولت مراکز تمام صوبوں میں قائم کئے جائیں گے،ابتدا اسلام آباد سے ہوگی

وزیراعظم میاں شہباز شریف نےاپنےحالیہ دورہ چین سےواپسی پرچینی طرز کے کاروباری سہولت مراکز کے قیام کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔کاروباری سہولت مراکز کےقیام کےلئےایس آئی ایف سی کی جانب سےسہولت فراہم کی جا رہی ہے،چین کی طرز پر قائم کئے گئے یہ سہولت مراکز تمام صوبوں میں قائم کئے جائیں گے،جن کی ابتدا اسلام آباد سے ہو گی۔چین نے شینژن میں کاروباری سہولت مراکز قائم کئے ہیں،جن میں کاروباری لوگوں کو ایک ہی چھت کےنیچےکاروبار سےمتعلق تمام خدمات اور سہولیات مہیا ہوتی ہیںپاکستان میں ان مراکز کےقیام سےکاروباری حضرات کےساتھ ساتھ مقامی اورغیرملکی سرمایہ کاروں کو تمام خدمات فراہم کی جائیں گی، جن میں این او ایز,لائسنس،اور پرمٹ وغیرہ کا اجراء شامل ہیںان مراکز کے ذریعے کاروبار کے آغاز اور بڑھوتری میں حائل رکاوٹیں ختم کرنے کے لیے متعلقہ حکومتی اجنسیوں کو یکجا کر کے تمام دستاویزات کم وقت میں فراہم کئے جا سکیں گے

Related articles