پیر, دسمبر 23, 2024
5:16 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںسندھ حکومت کا بھی فضائی ٹکٹس پر ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا بھی فضائی ٹکٹس پر ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے بھی وفاق کی تقلید کرتے ہوئے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ٹکٹس پر ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے پر ائیر لائنز سخت پریشانی کا شکار ہیں، سندھ حکومت نے پاکستان کی تمام 6 مقامی ائیر لائنز اور 4 غیر ملکی ائیر لائنز کو خطوط تحریر کیے ہیں کہ جولائی سے تمام ڈومیسٹک ٹکٹس پر 50 روپے اور انٹرنیشنل ٹکٹس پر 400 روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اس سے پہلے وفاقی حکومت بھی غیر ملکی روٹس کے ٹکٹس 5 ہزار سے ساڑھے 12ہزار روپے ٹیکس عائد کر چکی ہے۔ اب ائیر لائنز کو پریشانی یہ ہے کیونکہ زیادہ تر ٹکٹس ویب کے ذریعے بک کیے جاتے ہیں، اس کے علاوہ غیر ممالک سے بھی کنیکٹنگ فلائٹس لی جاتی ہیں تو سندھ حکومت کا عائد کردہ ٹیکس سسٹم میں کیسے ڈالا جائے، وصول کس طرح کیا جائے اور سندھ حکومت کو کس طرح اور کتنے عرصے کے اندر حوالے کیا جائے۔ اس سلسلے میں ایئر لائنز کے نمائندوں اور سندھ حکومت کے درمیان جلد میٹنگ متوقع ہے۔

Related articles