پیر, دسمبر 23, 2024
5:16 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںپی این ایس سی کو 5 ارب کی تنخواہیں دیتے ہیں اور...

پی این ایس سی کو 5 ارب کی تنخواہیں دیتے ہیں اور اس کے پاس جہاز ہی نہیں ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم سالانہ پانچ ارب ڈالر فریٹ ادا کرتے ہیں، پی این ایس سی کو پانچ ارب روپے سالانہ تنخواہ ادا کرنے کے باوجود ہمارے پاس جہاز نہیں ہیں ہمیں اس کا فوری علاج کرنا ہوگا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم امپورٹ اور ایکسپورٹ کا فریٹ یعنی بحری جہازوں کا کرایہ سالانہ پانچ ارب ڈالر ادا کررہے ہیں اور ہمارے مایہ ناز قومی ادارے پی این ایس سی کے پاس صرف بارہ جہاز ہیں اور اس کی سالانہ تنخواہیں پانچ ارب روپے ہیں یعنی فی جہاز 47 یا 48 کروڑ روپے کا پڑ رہا ہے

انہوں ںے کہا کہ بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک کے پاس کئی سو جہاز ہیں وہ امپورٹ ایکسپورٹ کرتے ہیں اور کرایہ بھی بچاتے ہیں یہاں ہم پی این ایس سی کو پانچ ارب روپے سالانہ تنخواہیں دے رہیں اور ہمارے پاس جہاز ہی نہیں یہ ہماری بدقسمتی ہے، یہ دیمک ہے جو ملک کو چاٹ رہی ہے اس کا ہمیں فوری طور پر علاج کرنا ہے

Related articles