پیر, دسمبر 23, 2024
2:52 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومدنياگٹر لائن میں پھنسے شخص کو تین دن بعد زندہ باہر کیسے...

گٹر لائن میں پھنسے شخص کو تین دن بعد زندہ باہر کیسے نکالا گیا؟ – World

حال ہی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جب ایک شخص تین دن تک گٹر لائن میں پھنسا رہا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق میکسیکو سٹی کے شمال مغرب میں واقع شہر لیون میں ایک شخص نے تین دن گٹر لائن میں پھنسے گزار دیے۔

واقعہ کچھ یوں پیش آیا جب انتونیو نامی شہری سرنگوں کی تلاش میں قریبی ندی سے نکاسی آب کی بڑی لائنوں میں داخل ہوا اور آگے پہنچتے پہنچتے راستہ بھٹک گیا۔

انتونیو کی بہت کوششوں کے باجود اسے وہاں سے باہر نکلنے کا راستہ نہیں ملا، جہاں سے وہ لائنیوں میں داخل ہوا تھا وہاں تک نہ پہنچ سکا۔ انتونیو تین دن تک بھوکا پیاسا بھٹکتا رہا۔

بعد ازاں اسے ایک روشنی دکھائی دی جو اوپر کی سڑک کے ایک مین ہول کے ڈھکن کی جالیوں سے آرہی تھی۔

انتونیو ہر تھوڑی دیر کے بعد مدد کیلئے چیختا چلاتا رہا، بالآخر تیسرے دن سڑک سے گزرنے والی ایک خاتون نے اس کی چیخوں کی آواز سنی اور متعلقہ حکام کو اس کی اطلاع دی۔

راہ گیر خاتون کی اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انتونیو کو بحفاظت گٹر لائن سے باہر نکال لیا تاہم بھوکا پیاسا رہنے کے باعث اس پر نقاہت طاری تھی جسے طبی امداد کی فراہمی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

Related articles