پیر, دسمبر 23, 2024
5:31 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کا مقصد معاشی اصلاحات کو آگے...

آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کا مقصد معاشی اصلاحات کو آگے بڑھانا ہے، محمد اورنگزیب

گزشتہ سال کے مقابلے ترسیلات زر میں 7.7 فیصد بہتری آئی ، ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز کے وفد سے گفتگو

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے نئے پروگرام کا مقصد معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا ہے۔بدھ کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز کے وفد نے ملاقات کی جس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ 9 ماہ کے قرض پروگرام کی تکمیل سے آگاہ کیا۔وزیر خزانہ کا کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے نئے وسط مدتی قرض پروگرام کیلئے بات چیت جاری ہے۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ زخائر 9.4 ارب ڈالر، اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی مضبوط ہے، جون 2024 میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 12.6 فیصد کی سطح پر آگئی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ترسیلات زر میں 7.7 فیصد بہتری آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مالی سال 24-2023 میں ٹیکس محاصل میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ملاقات کے دوران توانائی شعبے میں اصلاحات اور سرکاری اداروں کی نجکاری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ گلوبل ریٹنگ ایجنسی کے وفد نے اقتصادی اشاریوں میں بہتری کو سراہا۔

Related articles