سونے کی عالمی قیمت بڑھنے کا اثرات پاکستان میں بھی سامنے آنے لگے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہوا ہے ، جس کے بعد سےفی تولہ سونا 2 لاکھ 65 ہزار 900 روپے پرپہنچ گیا۔
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2486 روپےکےاضافے سے 2 لاکھ 27 ہزار966 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں51 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2566 ڈالر پرپہنچ گیا ہے۔