پیر, دسمبر 23, 2024
8:25 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,420سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومدنيااسرائیل نے جنوبی لبنان میں زمینی حملوں کی تیاری شروع کردی -...

اسرائیل نے جنوبی لبنان میں زمینی حملوں کی تیاری شروع کردی – World

اسرائیل کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان مین زمینی حملوں کی تیاریاں جاری ہیں۔ فضائی حملوں نے بری فوج کے لیے کارروائی کی راہ آسان کردی ہے۔

چند روز کے دوران جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 50 بچوں سمیت 569 افراد جاں بحق اور کم و بیش 1900 زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 1600 ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ ان حملوں کی شدت نے اسرائیل کے لیے زمینی حملوں کی بھی راہ ہموار کردی ہے۔ اسرائیلی فوج کسی بھی وقت جنوبی لبنان میں داخل ہوکر کارروائیاں شروع کرسکتی ہے۔

اسرائیلی بمباری کے جواب میں حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں 200 سے زیادہ راکٹ داغے ہیں۔ یہ راکٹ مختلف علاقوں میں گرے ہیں۔ اسرائیلی حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ چند ایک راکٹ دارالحکومت تل ابیب تک بھی پہنچے ہیں۔

اسرائیل کے آرمی چیف ہرزی ہلیوی کا کہنا ہے کہ ہم نے جنوبی لبنان کو دن بھر نشانہ بنایا ہے اور اب حزب اللہ کی حملہ کرنے کی صلاحیت برائے نام رہ گئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک ایسا میزائل بھی مار گرایا ہے جس کے بارے میں حزب اللہ کا دعوٰی تھا کہ اُسے اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنانے کے لیے داغا گیا تھا۔

Related articles