پیر, دسمبر 23, 2024
9:34 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومدنيامزید 17 اسرائیلی فوجی ہلاک کردیے، حزب اللہ کا دعوٰی - World

مزید 17 اسرائیلی فوجی ہلاک کردیے، حزب اللہ کا دعوٰی – World

حزب اللہ نے جمعرات کو جھڑپوں کے دوران جنوبی لبنان میں مزید 17 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوٰی کیا ہے جبکہ اسرائیل نے جانی و مالی نقصان چھپانے کی بھرپور کوششیں شروع کردی ہیں۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں زمینی لڑائی کے دوران افسروں سمیت 17 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ حزب اللہ نے جمعرات کو بھی شمالی اسرائیل کے مختلف علاقوں پر راکٹ برسانے کا سلسلہ جاری رکھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی حزب اللہ کے جانبازوں سے جھڑپوں کے دوران اسرائیل کے 14 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے 8 فوجیوں کے ہلاک ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ حزب اللہ سے جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج بدحواسی میں کفر کلہ نامی علاقے میں اپنی بکتر بند گاڑی بھی چھوڑ بھاگی۔

Related articles