پیر, دسمبر 23, 2024
12:23 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکاروبارادائیگی کے طریقہ کار میں تبدیلی کیلئے حکومت نے 18 آئی پی...

ادائیگی کے طریقہ کار میں تبدیلی کیلئے حکومت نے 18 آئی پی پیز کے بڑوں کو طلب کرلیا – Business & Economy

بزنس ریکارڈر نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ توقع ہے حکومت پاور جنریشن پالیسیز 1994 اور 2002 کے تحت قائم 18 انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے اعلیٰ حکام کو اگلے ہفتے طلب کرنا شروع کر دے گی تاکہ ان کے پلانٹس کو ”ٹیک یا پے“ سے ”ٹیک اینڈ پے“ موڈ میں تبدیل کرنے کا آپشن پیش کیا جاسکے۔

توانائی کے معاہدے کی دو قسمیں ہیں۔ ”Take and Pay“ اور ”Take or Pay“۔ ہمارے پاس آئی پی پیز کے ساتھ “”Take or Pay“ کنٹریکٹ سسٹم ہے۔ ان معاہدوں کے تحت، آئی پی پی کی پیداواری صلاحیت کی ایک مقررہ فیصد بجلی خریدار (حکومت) کو لازمی طور پر خریدنی ہے۔

عام طور پر، تھرمل پاور پلانٹس کے معاملے میں 80 سے 85 فیصد صلاحیت کا تعین کیا جاتا ہے۔ اگر آئی پی پی اتنی زیادہ سپلائی نہیں کرتا یا نہیں کر سکتا تو اسے جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔

خریدار یا صارف کے نقطہ نظر سے ”Take or Pay“ رابطہ نظام کے تحت ایک ناپسندیدہ صورت حال یہ ہے کہ اسے بجلی کی ضرورت نہ ہونے کے باوجود ادائیگی کرنی پڑتی ہے، چاہے وہ اسے معاہدہ شدہ صلاحیت کے مطابق نہ بھی خریدے۔

اس کے نتیجے میں یونٹ لاگت یا بجلی کی فروخت کے ٹیرف میں اضافہ ہوتا ہے۔

یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ خریدار بجلی نہ خریدنے کی صورت میں صرف مقررہ قیمت ادا کرے گی۔ عدم فراہمی کی صورت میں ایندھن اور دیگر متغیر لاگت ادا نہیں کی جاتی ہے۔ اس طرح لاگت کا کچھ حصہ ادا نہیں کیا جاتا۔ تاہم، چونکہ بجلی پیدا کرنے والی فیسیلیٹی کی لاگت بہت زیادہ ہے اس لئے اس پر سوالیہ نشان اور تنقید کی جا رہی ہے۔

”Take and pay“ معاہدوں کے تحت، خریدار صرف وہی قیمت ادا کرتا ہے جتنی وہ چیز خریدتا اور استعمال کرتا ہے۔ بظاہر، اسے خریدار کے لیے ایک مثالی حالت کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کوئی اتنے کی ہی ادائیگی کرے جتنے کی اسے ضرورت ہے اور استعمال کرے۔

تاہم، ٹیک اینڈ پے معاہدوں کے تحت قیمتیں زیادہ ہوتی ہیں چاہے یہ بات چیت کے ذریعے ہو یا مسابقتی خریداری۔ اس میں بیچنے والوں کے لیے خطرات زیادہ ہیں اور وہ اس کا بھگتان وہ معاہدے میں شامل کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، وہ ایک کم از کم یقین دہانی کی صلاحیت کے عنصر کو فرض کرتا ہے جس کے نیچے طلب کم نہیں ہوسکتی۔ ترقی یافتہ ممالک میں، اسپاٹ مارکیٹس ہیں جہاں بہت سے خریدار دستیاب ہیں اور اس طرح بیچنے والوں کا خطرہ ترقی پذیر ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے جہاں بجلی کی منڈیاں نہیں ہیں۔

بزنس ریکارڈر کے مطابق حکومت نے پانچ آئی پی پیز کے پاور پرچیز ایگریمنٹ (پی پی اے) ختم کرکے 411 ارب روپے کی بچت کا دعویٰ کیا ہے۔ کابینہ نے 10 اکتوبر 2024 کو پی پی اے کے خاتمے اور حتمی تصفیے کے معاہدے کی منظوری دی تھی لیکن حتمی دستاویزات پر ابھی تک دستخط نہیں ہوئے ہیں۔

وہ آئی پی پیز (انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز) جنہیں ”ٹیک اینڈ پے“ موڈ میں تبدیل کیا جانا ہے، وہ ممکنہ مالیاتی اثرات سے متعلق اپنی اندرونی تیاری مکمل کر چکے ہیں اور اس پوزیشن کو حتمی شکل دے رہے ہیں جو وہ وزیر برائے توانائی کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران اختیار کریں گے۔ لیکن حقیقت میں کچھ دیگر کلیدی افراد معاملات کو کنٹرول کر رہے ہیں۔

کچھ آئی پی پیز (انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز) کے پاور پرچیز ایگریمنٹس (پی پی ایز) کی میعاد، جنہیں ’باہمی اور باعزت مشاورت‘ کے بعد ”ٹیک اینڈ پے“ موڈ میں منتقل کرنے کا ہدف ہے، 15 سال سے زیادہ باقی ہے۔

بزنس ریکارڈر کے مطابق مختلف پلانٹس کے ساتھ مذاکرات کے مالی اثرات 3 سے 3.50 روپے فی یونٹ ہوں گے، ری پروفائلنگ کا اثر 3.75 روپے فی یونٹ ہوگا، الیکٹریسٹی ڈیوٹی سے چھوٹ یعنی صوبائی لیوی 0.65 روپے فی یونٹ، پی ٹی وی فری 0.16 روپے فی یونٹ اور سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس میں کمی سے ٹیرف میں 8 سے 10 روپے فی یونٹ قلیل مدتی ریلیف ملے گا۔

وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کے مطابق ریٹرن آن ایکویٹی (آر او ای) میں کمی اور حکومت کے اپنے پاور پلانٹس کے منافع میں کمی کا اثر ڈیڑھ روپے فی یونٹ تک ہوگا۔

2002ء کی پالیسی کے تحت قائم آئی پی پیز اور ان کے پی پی اے کی میعاد ختم ہونے کی تاریخوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

(1) اینگرو پاورجن 215.516 میگاواٹ، بقیہ مدت 10.6 سال

(2) فاؤنڈیشن پاور کمپنی ڈہرکی لمیٹڈ، 173.772 میگاواٹ، بقیہ مدت 11.8 سال

(3) اوچ ٹو پاور (پرائیوٹ) لمیٹڈ 359.34 میگاواٹ، بقیہ مدت 14.7 سال

(4) ہالمور پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ 200.021 میگاواٹ، بقیہ مدت 17.6 سال

(5) اورینٹ پاور کمپنی (پرائیویٹ لمیٹڈ) 208.453 میگاواٹ، بقیہ مدت 16.4 سال

(6) سیف پاور لمیٹڈ، 204.369 میگاواٹ، بقیہ مدت 15.8 سال

(7) سفیر الیکٹرک کمپنی لمیٹڈ، 206.48 میگاواٹ، بقیہ مدت 16.3 سال

(8) لبرٹی پاور ٹیک لمیٹڈ 196. 139 میگاواٹ، باقی 9.6 میگاواٹ سال

(9) حبکو نارووال انرجی لمیٹڈ 213.82 میگاواٹ، بقیہ مدت 11.9 میگاواٹ

(10) اٹک جین لمیٹڈ 156.181 میگاواٹ، بقیہ مدت 9.6 سال

(11) نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ، 196.722 میگاواٹ، بقیہ مدت، 11.2 سال

(12) نشاط پاور لمیٹڈ 195.305 میگاواٹ، 11 سال

(13) نیو بونگ لاریب ہائیڈرو 84 میگاواٹ ریمنگ ٹرم 14 سال

(14) اوچ ٹو پاور 404 میگاواٹ، بقیہ مدت 6 سال

(15) فوجی کبیر والا 170 میگاواٹ، باقی 6 سال

(16) کوہ نور انرجی، 124 میگاواٹ، بقیہ مدت 3 سال

(17) پاکجن پاور 365 میگاواٹ، بقیہ مدت 4 سال

(18) اور لبرٹی ڈہرکی پاور 235 میگاواٹ، بقیہ مدت 2 سال ہے

پاور جنریشن پالیسی 2002 کے تحت قائم ہونے والے آئی پی پیز کے معاہدوں پر ڈیڑھ روپے فی یونٹ کا اثر پڑے گا۔

10 اکتوبر 2024 کو وزیر اعظم شہباز شریف نے پانچ آئی پی پیز معاہدوں کو ختم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پوری حکومتی ٹیم کی سخت اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے اس سلسلے میں اتحادی جماعتوں کی حمایت کو بھی تسلیم کیا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ذکر کیا جنہوں نے اس پورے معاملے میں ذاتی دلچسپی لی۔

وزیر اعظم نے ترقی کو ایک سفر کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ترقی عوام کی ترقی اور خوشحالی میں تبدیل ہوگی۔

Related articles