پیر, دسمبر 23, 2024
7:47 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,420سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکاروباریو اے ای میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دی...

یو اے ای میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دی گئیں – Business & Economy

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی فیول پرائس کمیٹی نے نومبر 2024 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

فیول پرائس کمیٹی نے سپر 98 پیٹرول کی قیمت 2.74 فی لیٹر درہم مقرر کی ہے جو کہ پاکستانی 207 روپے نو پیسے بنتی ہے۔ اکتوبر میں یہ قیمت 2.66 فی لیٹر درہم (پاکستانی 201.24 روپے) تھی۔

اسی طرح اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 2.63 درہم فی لیٹر (پاکستانی 198.97 روپے) ہوگی ہوگی، پچھلے مہینے یہ قیمت 2.54 درہم فی لیٹر تھی جو کہ پاکستانی 192.16 روپے بنتی ہے۔

ای پلس کیٹیگری کا پیٹرول 2.55 درہم (پاکستانی 192.92 روپے) فی لیٹر میں دستیاب ہوگا، جوکہ اکتوبر میں 2.47 درہم فی لیٹر (پاکستانی 186.86 روپے) تھا۔

جبکہ ڈیزل کی قیمت اب 2.67 درہم (پاکستانی 201.99 روپے) فی لیٹر ہوگی، پچھلے مہینے ڈیزل کی قیمت 2.60 درہم (پاکستانی 196.70.86 روپے) فی لیٹر تھی۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج کمی امکان ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 247 روپے 3 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 251 روپے 29 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 140 روپے 90 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 154.90 روپے فی لیٹر ہے۔

Related articles