پیر, دسمبر 23, 2024
10:00 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںچین اپنا دوسرا ففتھ جنریشن جنگی طیارہ منظر عام پر لے آیا،...

چین اپنا دوسرا ففتھ جنریشن جنگی طیارہ منظر عام پر لے آیا، لیکن یہ تو اُس کی طرح ہے۔۔۔ – Pakistan

چین اپنا دوسرا ففتھ جنریشن جنگی طیارہ منظر عام پر لے آیا ہے جو بالکل امریکی فائٹر جیٹ جیسا لگتا ہے۔

چینی J-35 دراصل اس کے J-20 کا ہلکا ورژن ہے۔

چین اپنا یہ لڑاکا طیارہ اپنے سب سے بڑے ایئر شو میں لانچ کرے گا۔

ہمارا پڑوسی ملک امریکا کے بعد دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے جس کے پاس ایک سے زیادہ پانچویں نسل کے لڑاکا طیارے موجود ہیں۔

شینیانگ J-35 اسٹیلتھ فائٹر ایک ڈوئل انجن، سنگل سیٹر سپرسانک جیٹ ہے جو ملٹی رول مشنز کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

J-35 دوسرا ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ ہے جو چین نے J-20 کے بعد تیار کیا ہے۔

J-35 کا ڈیزائن امریکی لاک ہیڈ مارٹن ساختہ F-35 سے ملتا جلتا ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ پہلے والا چینی طیارہ ڈوئل انجن جبکہ امریکی سنگل انجن طیارہ ہے۔

چین کئی طیاروں کے ڈیزائن کی نقل کرنے کے لیے جانا جاتا ہے، چینی J-20 اور امریکی F-22 ریپٹر ڈیزائن میں یکساں ہیں سوائے کینارڈز کے جو کہ J-20 میں موجود ہیں۔

اس کے علاوہ چینگڈو J-10 کو ”Vigorous Dragon“ بھی کہا جاتا ہے، جو امریکی F-16 کی طرح ہے۔

Related articles