پیر, دسمبر 23, 2024
9:57 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومدنياٹرمپ کی جانب سے مارکو روبیو کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا...

ٹرمپ کی جانب سے مارکو روبیو کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان – World

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مارکو روبیو کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

امریکہ کے صدارتی انتخاب کے بعد فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائشگاہ اور نجی کلب ’مار اے لاگو‘ طاقت کا نیا مرکز بن چکا ہے جسے ’سرمائی وائٹ ہاؤس‘ کا نام دیا گیا ہے۔

ٹرمپ کی فتح کے بعد نئی انتظامیہ کا حصہ بننے کے خواہش مندوں سمیت امریکہ کی بااثر شخصیات اس مقام پر نظر آ رہی ہیں، جہاں بند دروازوں کے پیچھے نو منتخب صدر اپنی نئی کابینہ چننے کے مرحلے میں ہیں۔

تیسری جنگ عظیم قریب، امریکا میں ایٹمی حملوں کے اہداف کا نقشہ لیک

اس جگہ پر دو سال قبل امریکی ایف بی آئی نے چھاپہ مارا تھا اور جوہری ہتھیاروں، جاسوس سیٹلائیٹ سے متعلق حساس نوعیت کی خفیہ دستاویزات ایک باتھ روم سے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا مگر اب یہی مقام طاقت کا مرکز بنا ہوا ہے۔

روبوٹ کتے اور کشتیوں میں گشت کرتے مسلح محافظ یہاں چوبیس گھنٹے موجود رہتے ہیں۔

Related articles