پیر, دسمبر 23, 2024
8:28 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,420سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںشناختی کارڈ آن لائن کہاں سے بنوایا جاسکتا ہے؟ - Pakistan

شناختی کارڈ آن لائن کہاں سے بنوایا جاسکتا ہے؟ – Pakistan

شناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی پریشانی ختم ہوگئی, آئن لائن خودکار مشینوں کے ذریعے یہ عمل انجام دے سکیں گے۔

شہر قائد کے شہریوں کو آسانی فراہم کرنے لیے جلد شہر کے مختلف عوامی مقامات پر خودکارمشینیں لگائی جائیں گی، نادار اب کراچی والوں کو نئی سہولت فراہم کریگا، شہری شناختی کارڈ بنوانے کے عمل کو طویل انتظار کے بنا چند منٹوں میں انجام دے سکیں گے۔

نادرا حکام نے اسلام آباد میں کامیاب تجربے کے بعد اب کراچی میں بھی شناختی کارڈ بنوانے کے لیے خودکار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی تجدید ہو یا گمشدہ این آئی سی کا حصول لوگ خودکار مشین سے استفادہ کرسکیں گے، شہریوں کو ب فارم بنوانے کیلئے بھی خود کارمشین اس عمل کو چند منٹوں میں انجام دے سکیں گے۔

نادرا نے ارجنٹ شناختی کارڈ بنوانے کی مدت فیس بڑھائے بغیر مزید کم کردی

نادرا حکام کے مطابق جو خودکار مشین نصب کی جائیگی شہری انھیں بنیادی معلومات فراہم کریں گے، جیسا کہ بائیومیٹرک کروانے اور تصویر نکالنے جیسے بنیادی مراحل طے کرنے کے بعد ارجنٹ یا نارمل کے آپشن کا انتخاب کرنے کے بعد ایک کیوآرکوڈ موصول ہوگا جس کے ذریعے صارف فیس ادا کریگا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا عمار حیدر نے بتایا کہ یہ سہولت بہت جلد کراچی میں شروع کردی جائے گی جو پبلک مقامات پر دستیاب ہوگی۔

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا

ان کے مطابق نادرا کا خودکار ’کیوسک‘ شہریوں سے معلومات لے گا اور دیے گئے مراحل کو پورا کرنے کے بعد کیو آر کوڈ کی ایک رسید فراہم کی جائیگی، اس کے بعد شہری جاز کیش یا ایزی پیسا کی مدد سے رقم ادا کریں گے، رقم کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ سے بھی جمع ہوگی۔ پہلے مرحلے میں نادرا میگا سینٹرز میں یہ سہولت فراہم کی جائے گی جس کے بعد اسے دیگر عوامی مقامات تک بھی وسعت دی جائے گی۔

وفات پانے والے شخص کا شناختی کارڈ کیسے منسوخ کرایا جائے؟

نادرا حکام نے مزید بتایا کہ شناختی کارڈ بنوانے کے لیے یہ خودکار مشینیں نادرا میگا سینٹرز کراچی کے ریلوے اسٹیشنز، ائیرپورٹ، شاپنگ مالز، تعلیمی اورسرکاری اداروں میں نصب کیے جانے کا امکان ہے جبکہ 15 یا 30 یوم کے بعد شناختی کارڈ شہریوں کو موصول ہو جائے گا۔

Related articles