پیر, دسمبر 23, 2024
3:52 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,440سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومدنياپہلا ٹی 20، پاکستان کو جیت کے لیے 184 رنز درکار -...

پہلا ٹی 20، پاکستان کو جیت کے لیے 184 رنز درکار – World

پاکستان کو جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں جیتنے کے لیے 184 رنز کا ہدف مل گیا۔

ڈربن میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب ڈیوڈ ملر نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 40 گیندوں پر 8 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنا ئے، جارج لِنڈا 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

کیوانا مفاکا 12 رنز، کپتان ہینرک کلاسن 8، رِیزا ہینڈرکس 8، ڈونون فیریرا 7، نقابایومزی پیٹر 3، اینڈیل سمیلانے 1 اور وین ڈر ڈوسین 0 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے 3، 3 جبکہ عباس آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سفیان مقیم ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

قومی ٹیم میں محمد رضوان، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین آفریدی، حارث رؤف، نوجوان بائولرسفیان مقیم اور جادوگر اسپنر ابرار احمد ، ہینرچ کلاسن کی قیادت میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ریزا ہینڈرکس، وین ڈر ڈوسین، میتھیو برٹزکی، ڈیوڈ ملر، ڈونووان فیریرا، جارج لینڈے، اینڈائل سیمیلنے، نقابا پیٹر، کاوینا مافاکا اور اوٹنیل بارٹمین پر شامل تھے۔

Related articles