پیر, دسمبر 23, 2024
9:01 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکاروبارپاکستان کی زرعی برآمدات میں حوصلہ افزا اضافہ - Pakistan

پاکستان کی زرعی برآمدات میں حوصلہ افزا اضافہ – Pakistan

پاکستان کی زرعی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ٹریکٹرز کی پہلی کنسائنمنٹ تنزانیہ پہنچ گئی۔ یہ کنسائنمنٹ بین الاقوامی تجارت میں پاکستان کے لیے اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

کینیا اور تنزانیہ کی مسائی ٹریکٹا کمپنی نے پاکستان کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ اس کی زرعی مشینری کو تنزانیہ میں متعارف کرایا جاسکے۔

اس شراکت داری میں پاکستانی صنعت کاروں اور مسائی ٹریکٹا کمپنی کے درمیان تعاون شامل ہے تاکہ پاکستانی مشینری کو تنزانیہ کی مارکیٹ میں پیش کیا جائے۔

یہ اہم پیش رفت پاکستان کی زرعی مشینری کی تجارت میں توسیع اور عالمی تجارتی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔

پاک ٹریکٹرز ہاؤس کمپنی کی قیادت میں اس اقدام کا مقصد نئی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنا ہے۔ یہ برآمد مشرقی افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔

معیشت سے تعلق رکھنے والے حکام اور تجزیہ کار تنزانیہ کے لیے ٹریکٹرز کی کنسائنمنٹ کو پاکستان کے مینوفیکچرنگ شعبے کی بین الاقوامی تجارت کی صلاحیت کے طور پر دیکھتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں مشرقی افریقا کے لیے زرعی مشینری کی مزید برآمد کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

سرمایہ کاری میں سہولت پیدا کرنے سے متعلق خصوصی کونسل ایس آئی ایف سی (SIFC) نے اس تجارتی اقدام کو فروغ دینے اور عالمی کاروباری تعلقات قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

پاکستان کی سعودی عرب کو چاول کی برآمدات 2024 میں 25 فیصد بڑھ گئیں۔ پاکستانی چاول اپنے اعلیٰ معیار کی بدولت سعودی صارفین میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔

اس وقت پاکستان کی چاول کی برآمدات کم و بیش 4 ارب ڈالر ہیں۔ آئندہ مالی سال میں چاول کی برآمدات کا ہدف 5 ارب ڈالر رکھا گیا ہے۔

چاول اور دیگر غذائی اجناس کی برآمدات میں اضافے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جائے گی جس کا مقصد پیداوار اور معیار کو بڑھانے کے لیے جدید بیجوں کی تحقیق اور معیاری زرعی طریقوں پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

پاکستان نے مالی سال 2024 میں 60 لاکھ ٹن سے زیادہ چاول برآمد کیا۔ اس میں باسمتی کی مختلف اعلیٰ اقسام بھی شامل ہیں جو عالمی شراکت داری کے لیے اہم ہیں۔

سعودی مارکیٹ میں پاکستان کی پوزیشن کو مستحکم کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ سعودی پاکستانی بزنس کونسل کے چیئرمین نے پاکستانی چاول کے معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہا کہ سعودی مارکیٹ میں پاکستان کی موجودگی کو مستحکم کیا جائے گا۔

Related articles