پیر, دسمبر 23, 2024
4:05 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,440سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومدنياپاکستان اور جنوبی افریقہ کا آخری ٹی 20 بارش کے باعث منسوخ...

پاکستان اور جنوبی افریقہ کا آخری ٹی 20 بارش کے باعث منسوخ – World

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

جوہانسبرگ میں میچ کا ٹاس بھی خاصی تاخیر کا شکار ہوا، بعد میں حکام نے مسلسل بارش کے باعث میچ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ، اس طرح 3 میچوں پر مشتمل سیریز جنوبی افریقہ نے 0-2 سے جیت لی۔

قبل ازیں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ کے لیے پاکستان کی پلینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی، عثمان خان کی جگہ پر سلمان علی آغا کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا۔

پاکستان سپر لیگ 10: پلاٹینیم کیٹیگری کے کھلاڑیوں کے نام فائنل

ٹیم کے کپتان محمد رضوان جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، صائم ایوب، طیب طاہر، عرفان خان، سلمان علی آغا، عباس آفریدی، شاہین آفریدی، جہاندادخان، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل تھے۔

ٹی 20 میچ میں نامناسب حرکت پر افغان آل راؤنڈرر کو جرمانہ

واضح رہے کہ ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے 11 رنز ، جبکہ دوسرے میچ میں ہوم ٹیم نے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔

Related articles