پیر, دسمبر 23, 2024
3:12 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,440سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںلبنان اور شام میں تشدد کی صورتحال باعث تشویش ہے، اسحاق ڈار...

لبنان اور شام میں تشدد کی صورتحال باعث تشویش ہے، اسحاق ڈار – Pakistan

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ لبنان اور شام میں تشدد کی بڑھتی صورتحال باعث تشویش ہے، پاکستان غیر مشروط طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔

قاہرہ میں ڈی 8 وزراء کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اجلاس کی میزبانی پر مصر کا شکر گزار ہوں، ہم مصر کے ساتھ مل کر ترقی اور خوشحالی کے فروغ کیلئے کام کریں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ وزراء کونسل اجلاس سے تمام رکن ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، بنگلہ دیش نے 3 سال ڈی 8 کی عمدہ سربراہی کی، پڑوسی ملک کی کوششوں سے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ ملا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے، غزہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہمارے لئے انتہائی تشویش کا باعث ہے۔

Related articles