بدھ, دسمبر 25, 2024
6:39 صبح
بدھ 24-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکاروبارمعیشت وزیر خزانہ اورنگزیب نہیں کوئی اور چلا رہا ہے، صحافی کا...

معیشت وزیر خزانہ اورنگزیب نہیں کوئی اور چلا رہا ہے، صحافی کا انکشاف – Business & Economy

صحافی شہباز رانا نے انکشاف کیا ہے کہ ملکی معیشت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نہیں چلا رہے۔

آج ٹی وی کے پروگرام ’اسپاٹ لائٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز رانا نے انکشاف کیا کہ وزارت خزانہ بھی دراصل نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار چلا رہے ہیں، معاشی امور کے 60 سے 70 فیصد معاملات بھی انہی کے ہاتھ میں ہیں، سینیٹرمحمد اورنگزیب صرف نام کے وزیر خزانہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹر اسحاق ڈار کو رواں برس اپریل میں نائب وزیر اعظم بنایا گیا تھا، جبکہ وہ پہلے ہی وزیر خارجہ کا حلف اٹھا چکے تھے۔

ملک میں کوئی بھی بندہ ٹیکس نہیں دینا چاہتا، وزیر خزانہ

شہباز رانا نے کہا کہ جب مسلم لیگ (ن) نے انتخابات کے بعد حکومت بنانے کا اعلان کیا تو سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال تھا کہ محکمہ خزانہ ہمیشہ کی طرح اسحاق ڈار کے پاس ہی جائے گی کیونکہ ماضی میں بھی ن لیگ کے دور حکومت میں اسی حیثیت سے خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز نے اس زنجیر کو توڑتے ہوئے سابق بینکر اورنگزیب کو وزیر خزانہ بنا دیا، معاملے پر شریف خاندان کے قریبی عزیز اسحاق ڈار نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

سینئر صحافی نے کہا کہ بعد میں اسحاق ڈار کو قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی سمیت اہم کمیٹیوں کا سربراہ بھی بنا دیا گیا، جن کے سربراہ وزیر خزانہ ہوتے ہیں، جبکہ ”ٹیکس نظام، سبسڈی اور گیس سمیت کئی کمیٹیوں کی سربراہی بھی ڈار ہی کر رہے ہیں۔“

ایک سوال کے جواب میں صحافی نے وضاحت کی کہ اورنگزیب کا چہرہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور ورلڈ بینک کے لیے اچھا ہے جبکہ ملک کے معاملات نائب وزیر اعظم ہی چلا رہے تھے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مہنگائی میں کمی کا دعوی غلط ہے، ملک میں مہنگائی تاحال کم نہیں ہوئی، تاہم مہنگائی کی رفتار 30 فیصد سے کم ہو کر 8 فیصد پر آگئی ہے۔

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

شہباز رانا کا کہنا تھا کہ عوام کو 3 ماہ کے لیے بجلی کے بلوں پر 12 روپے فی یونٹ ریلیف نہیں ملے گا کیونکہ حکومت ٹیکسوں میں کمی کا اختیار نہیں رکھتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن سے بات چیت کا مرحلہ بعد میں آتا ہے، ن لیگ کو ملک کو درست سمت چلانے کے لیے سب سے پہلے اپنی ’اے ٹیم‘ سامنے لانا ہوگی۔

Related articles