پیر, دسمبر 23, 2024
6:27 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںزائد بل کے ادائیگی کے بعد راشن کے پیسے نہ بچے، 4...

زائد بل کے ادائیگی کے بعد راشن کے پیسے نہ بچے، 4 بچوں کی ماں نے زہر کی گولیاں کھا لیں – Pakistan

جہانیاں میں بل ادائیگی کے باوجود بجلی بحال نہ ہوئی تو گھریلو حالات سے تنگ 4 بچوں کی ماں نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی ختم کرلی۔ شوہر کا کہنا ہے کہ بل ادائیگی کے بعد گھر میں راشن کیلئے پیسے نہ تھے اور بچے 2 روز سے بھوکے تھے۔

واقعہ جہانیاں کے علاقہ چک 114 دس آر میں پیش آیا۔ گھر کے سربراہ قاسم نے بتایا کہ وہ 4 بچوں کا باپ ہے اور 400 روپے دیہاڑی پر مزدوری کرتا ہے۔

محنت کش نے مزید بتایا کہ 10 ہزار روپے بجلی کا بل آیا تو گھر کی اشیاء فروخت کیں اور قرض لیکر بل ادا کیا۔

خاتون کے شوہر کا مزید کہنا تھا کہ بل ادا کرنے کے باوجود میپکو اہلکاروں نے بجلی بحال نہ کی، بل ادائیگی کے بعد گھر میں راشن کیلئے پیسے بھی نہ تھے۔

قاسم نے بتایا کہ گھر آیا تو بیوی حمنہ بجلی کی بندش اور بھوکے بچوں کی وجہ سے پریشان تھی، کام پر گیا تو اس نے زہریلی گولیاں کھا لیں، اسے تحصیل اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔

سکیورٹی برانچ اور اسپیشل برانچ سے تصدیق ہوگئی
بل بھر دیا تھا
واپڈا والے تار نہیں لگا رہے تھے
راشن کے پیسے ختم ہوگئے تھے
اس لئے رات گولیاں کھائی تھیں صبح انتقال ہوگیا

Related articles