منگل, دسمبر 24, 2024
5:52 صبح
منگل 23-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںلطیف کھوسہ کی لفٹ کیوں رکی؟ وجہ سامنے آگئی - Pakistan

لطیف کھوسہ کی لفٹ کیوں رکی؟ وجہ سامنے آگئی – Pakistan

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ کے لفٹ میں پھنسنے پر رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے لکھے گئے خط میں بتایا گیا کہ25 اگست دن 12 بجے ججز بلاک کی لفٹ خراب ہو کر دوسری منزل پر رک گئی، لفٹ میں لطیف کھوسہ سمیت کئی وکلا، میڈیا نمائندگان اور دیگر افراد پھنس گئے۔

خط میں کہا گیا کہ پی ڈیبلیو ڈی اسٹاف کے مطابق لفٹ اوور لوڈنگ کے باعث خراب ہوئی، پی ڈیبلیو ڈی کا ٹیکنیکل اسٹاف لفٹ کا دروازہ نہ کھول سکا۔ بعد ازاں سی ڈی اے اہلکاروں کی جانب سے دروازہ توڑ کر پھنسے ہوئے افراد کو نکالا گیا۔

خط میں مطالبہ کیا گیا کہ پی ڈیبلیو ڈی لفٹ کی خرابی سے متعلق تحقیقات کرکے 2 روز میں جامع رپورٹ جمع کرائے۔

خط میں یہ بھی ہدایت کی گئی کہ پی ڈیبلیو ڈی کے ٹیکنیکل اور ماہر اہلکار کو لفٹ آپریٹر کے طور پر تعینات کیا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی بلڈنگ میں لفٹ کی مکمل جانچ پڑتال اور مرمت کی جائے۔

Related articles