ہفتہ, اپریل 5, 2025
8:35 صبح
ہفتہ 7-10-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,480سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکھیلجنوبی افریقی کپتان کو آؤٹ کرنے کے بعد سعود شکیل اور کامران...

جنوبی افریقی کپتان کو آؤٹ کرنے کے بعد سعود شکیل اور کامران غلام پر تنقید کیوں ہورہی ہے؟ – Sports

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ملکی ون ڈے سیریز کا اہم میچ آج نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا، جس میں جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باووما کو رن آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ انداز میں جشن منانے پر سعود شکیل اورکامران غلام کو تنقید کا سامنا ہے۔

جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باووما نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اننگ کے 29 ویں اوور میں جب مہمان ٹیم کا اسکور 1 وکٹ کے نقصان پر 170 رنز تھا تو ٹمبا باووما اور نان اسٹرائیک اینڈ پر کھڑے ان کے ساتھی کھلاڑی رن لینے پر الجھ گئے اور سعود شکیل کی ڈائریکٹ تھرو سے جنوبی افریقی کپتان رن آؤٹ ہوگئے۔

اس موقع پر کامران غلام اور سعود شکیل جشن مناتے ہوئے ٹمبا باووما کے سامنے آگئے اور میدان میں گرما گرمی کا ماحول دیکھنے میں آیا تاہم جنوبی افریقی کپتان خاموش کھڑے رہے اور دیگر پاکستانی کھلاڑیوں نے سعود شکیل کو دور کیا۔

پاکستان جنوبی افریقا کو شکست دے کر 3 ملکی سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا

سوشل میڈیا پر رن آؤٹ اور کھلاڑیوں کے جارحانہ انداز کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے اور شائقین نے پاکستانی کھلاڑیوں کے اس طرز عمل کو نامناسب قرار دیا ہے۔

ایکس پر ایک صارف نے لکھا کہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کسی بیٹر کے سامنے اس طرح جشن منانا اچھا نہیں ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ اس طرح کا سخت ردعمل دینےکی کیا ضرورت ہے؟ مہمانوں کے ساتھ کچھ تو اچھا رویہ ہونا چاہیے۔

ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس میں اتنا جزباتی ہونے کی کیا بات ہے؟ اسپورٹس مین شپ کہاں ہے؟

3 ملکی سیریز: پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف نئے ریکارڈز بناڈالے

اس کے علاوہ بہت سے صارفین نے ڈائریکٹ تھرو کرنے پر سعود شکیل کی تعریف بھی کی۔

Related articles