پیر, دسمبر 23, 2024
5:14 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکھیل’ارشد ندیم، دل جیت لیا آپ نے پورے پاکستان کا‘ - Life...

’ارشد ندیم، دل جیت لیا آپ نے پورے پاکستان کا‘ – Life & Style

ہنگری کے شہر بدھا پسٹ میں منعقدہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں پاکستانی ارشد ندیم نے پاکستان کے لیے پہلا تمغہ جیت کر پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کرلیا۔

ارشد ندیم نے غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیولین ایونٹ میں 87.82 میٹر کا بہترین تھرو کرکے ملک کیلئے پہلی بارسلورمیڈل حاصل کیا۔

ان کی اس کامیابی کو بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی ہے۔

پاکستان کی معروف شوبزسیلیبرٹیزنے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ارشد کو بےحد سراہا۔

ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کٹ کی رونمائی کردی گئی

میڈیکل پینل نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مکمل فٹ قرار دے دیا

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن : ارشد ندیم نے پاکستان کوپہلی بارمیڈل جتوا دیا

ڈرامہ ”دو بول“ کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ’ارشد ندیم، دل جیت لیا آپ نے پورے پاکستان کا‘۔

سلمان ثاقب عرف مانی نے فخریہ انداز میں کہا کہ ’عالمی ایتھلیٹکس میں سلور میڈل حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی‘۔

شوبزکی مشہور اداکاربہنوں ماورا حسین اور عروہ حسین نے ایکس پر سلور میڈلسٹ کو نیک خواہشات پیش کیں۔

اداکارہ عروہ حسین نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2023 میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دی۔

آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی جانب سے بھی ارشد ندیم کو دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مشہور کھلاڑی شاداب خان نے لکھا کہ ’ارشد ندیم کو پورا ملک سلام پیش کرتا ہے، میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ میں آپ کا مداح ہوں‘۔

سوشل ایکٹوسٹ اور پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل نے ارشد ندیم کو اس سنگِ میل عبور کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

خیال رہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں ارشد ندیم نے سلور میڈل جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔

Related articles