پیر, دسمبر 23, 2024
5:55 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںالیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کیلئے سیاسی جماعتوں کی حمایت کا...

الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کیلئے سیاسی جماعتوں کی حمایت کا دعویٰ کردیا – Pakistan

عام انتخابات کی تیاریوں سےمتعلق مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، الیکشن کمیشن نے آج ایم کیوایم اور جماعت اسلامی سے مشاورت کی ہے۔

مشاورت کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ایم کیو ایم نے نئی حلقہ بندی کے فیصلہ کو درست قرار دیا، ایم کیو ایم کو مردم شماری 2017 پر اعتراضات تھے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے تسلیم کیا انتخابات نئی مردم شماری پر ہوں گے، مسلم لیگ ن حکومت نے بھی اِسی تسلسل کو برقرار رکھا۔

اعلامیے کے مطابق ایم کیو ایم نے نئی مردم شماری پر حلقہ بندی کو یقینی بنانے کا کہا۔

مزید پڑھیں: الیکشن میں کوئی غیر ضروری تاخیر نہیں ہونی چاہئے، فاروق ستار

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سیاسی پارٹیوں کے انتخابی اخراجات کی حد مقرر ہونی چاہیے۔

دوران مشاورت جماعت اسلامی نے انتخابی شیڈول کےاعلان کی بات کی، جماعت اسلامی کا کہنا تھا خیبرپختونخوا میں نگراں کابینہ سیاست میں ملوث ہوگئی۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کا انتخابی شیڈول پر مشاورت سے انکار، ایوانِ صدر نے وزارت قانون سے رائے مانگ لی

جماعت اسلامی نے زور دیا کہ عوام کو عوامی نمائندگی سے محروم نہ رکھا جائے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن جتنی جلدی ممکن ہوسکا حلقہ بندی کا کام مکمل کرے گا، انتخابی فہرستوں کی تجدید کا کام بھی ایک ساتھ مکمل کرے گا۔

اعلامیے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے سیاسی جماعتوں کی تجاویز کو سراہا ہے، ضابطہ اخلاق پر تمام سیاسی پارٹیوں سے دوبارہ مشاورت کی جائے گی، عام انتخابات میں الیکشن کی باقاعدہ مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔

Related articles