جمعہ, اپریل 18, 2025
11:02 شام
جمعہ 20-10-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,480سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںکوئٹہ میں نیو سریاب روڈ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3...

کوئٹہ میں نیو سریاب روڈ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید – Pakistan

کوئٹہ میں نیوسریاب کےعلاقے مستونگ روڈ پر پولیس وین پر فائرنگ کے واقعے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ فائرنگ کی سی سی ٹی وی آج نیوز کو موصول ہوگئی۔

جاں بحق ہونیوالے اہلکاروں کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق نیو سریاب تھانے کا عملہ معمول کے مطابق گشت پر تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو موٹرسائیکلوں پر 5 دہشت گرد پہنچے۔ پہلے موٹر سائیک پر آنیوالے دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ اسی دوران دوسری موٹرسائیکل پر 3 مزید دہشت گرد پہنچے۔

دو دہشت گرد اترے اور ساتھیوں کے ساتھ فائرنگ کی۔ 4 دہشت گرد فائرنگ کرتے رہے، ایک پیچھے کھڑا رہا۔ دہشت گردوں نے گاڑی کا دروازہ کھول کر اندر فائر کیے۔

Related articles