جمعہ, اپریل 18, 2025
11:03 شام
جمعہ 20-10-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,480سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکاروبارسونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ ساڑھے 3 لاکھ کے...

سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ ساڑھے 3 لاکھ کے قریب پہنچ گئی – Business & Economy

بین الاقوامی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1800 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 40 ہزار 600 روپے پر پہنچ گیا، جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1543 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 9 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی کا رجحان رہا۔ فی اونس سونا 18 ڈالر مہنگا ہو کر 3236 ڈالر پر آ گیا، جو عالمی سطح پر سونے کی بلند ترین قیمتوں میں سے ایک ہے۔

صرافہ مارکیٹ سے وابستہ افراد کے مطابق موجودہ سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتحال، عالمی افراط زر اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ سونے کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔

Related articles