پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے بیٹے عالیار کی اسٹیڈیم میں موجودگی کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سلسلے میں گزشتہ روز کراچی کے نیشنل بینک ارینا اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کھیلا گیا۔
پی ایس ایل 10 کے اس چھٹے میچ میں قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری فتح حاصل کی۔
بعدازاں کئی سوشل میڈیا ہیڈلز کی جانب سے میچ کے بعد گراؤنڈ کی تصاویر شیئر کی گئیں جن میں شاہین آفریدی ننھے عالیار کو سنبھالے نظر آئے، اس موقع پر ان کی اہلیہ انشا آفریدی بھی قریب ہی موجود نظر آئیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بیٹے کے ساتھ تصویرشیئر کردی
شاہین آفریدی کے ہاں بیٹے کی پیدائش
وائرل تصاویر میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کو شاہین کے بیٹے کے ساتھ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ ان تصاویر میں شاہد آفریدی کی دونوں چھوٹی بیٹیاں بھی موجود ہیں جو گزشتہ رات کراچی اور لاہور کا میچ دیکھنے کراچی کے اسٹیڈیم آئی تھیں۔
مذکورہ تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے لائیکس کی بھرمار کردی اور کیوٹ عالیار کو نانا شاہد آفریدی کا منی ورژن قرار دے دیا۔