اتوار, جون 15, 2025
7:20 شام
اتوار 19-12-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,490سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںبلوچستان کا 23 سالہ اریان بھارت کے اسپتال میں زندگی کی جنگ...

بلوچستان کا 23 سالہ اریان بھارت کے اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا – Pakistan

بلوچستان کا نوجوان انڈیا کے اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا، 23 سالہ سید اریان شاہ دل اور پھیپڑوں کے عارضے میں مبتلا تھا۔

علاج کے لیے انڈیا کے شہر چنائی کے ہسپتال میں دسمبر 2024سے زیر علاج تھا۔

والدہ اریان نے بتایا کہ بلوچستان حکومت نے 3 کروڑ علاج کے لیے دیے جو کم پڑ گئے ، آریان کے علاج کے لئے مزید پیسوں کی اشد ضرورت تھی، اسپتال کے بقایا جات کی ادائیگی کے بعد ہی میرے بچے کی میت دی جائے گی۔

والدہ اریان شاہ نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں مدد کی جائے، مجھے میرے بچے کی میت کے ہمراہ واپس پاکستان لانے کا بندوبست کیا جائے، حکومت پاکستان،آرمی چیف سے اپیل ہے کہ میری مدد کریں۔

Related articles